جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

08 جون, 2022 13:57

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے دوران سماعت والد سے مکالمے میں کہا کہ آپ کی اپنی پریشانی اپنی جگہ ہے، ہمیں سمجھنے کی کوشش کریں۔ دعا زہرا کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرا کیس کی سماعت ہوئی۔ دعا زہرا سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا۔  لڑکی کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرادی گئی۔

عدالت نے کہا کہ آپ ٹرائل کورٹ میں کیس کر سکتے ہیں۔ ہمارے پاس تو آپ کی پٹیشن ہے۔ بچی نے ہمارے پاس بیان رکارڈ کروا دیا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کسٹڈی آپ کو کہاں پیش کرنی ہے؟ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ میں دعا کو پیش کرنا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے آرڈر پاس کیا ہے کہ 10 جون کو وہاں پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے : میڈیکل رپورٹ

دعا زہرا کے وکیل نے کہا کہ پیش کرنے کے لیے طریقہ کار ہوتے ہیں۔ کیس یہاں پر چل رہا ہے، بچی کو وہاں کیسے پیش کریں گے؟ عدالت نے وکیل کو ہدایت دی کہ کیس سنے، پرسنل نہیں لیں، دلائل دیں۔

دعا کے والد نے کہا کہ میری شادی کو 16 سال ہوئے ہیں، میری بچی 17 کی کیسے ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ آپ کی اپنی پریشانی اپنی جگہ ہے، لیکن کچھ سمجھا کریں۔ ہمیں سمجھنے کی کوشش کریں۔

عدالت نے دعا زہرا کو روسٹرم پر بلا کر استفسار کیا کہ کیا آپ والد ملاقات کریں گی؟ جس پر دعا اپنے جذبات نہ روک سکی اور روتی رہی۔ عدالت نے دعا کو چیمبر میں والدین سے ملاقات کی ہدایت کی۔

سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، جسے کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔ عدالتی حکم کے بعد پانچ منٹ تک ماں باپ نے اپنی بیٹی دعا سے ملاقات کی۔ وقت پورا ہونے پر پولیس اہلکار دعا کو اپنے ساتھ لے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top