جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شرجیل میمن کی درخواست ضمانت منظور، وارنٹ گرفتاری معطل

25 جون, 2019 13:44

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں شرجیل میمن کے حق میں دو الگ فیصلے، درخواست ضمانت منظور، وارنٹ گرفتاری معطل ہوگئے۔

 کے خلاف چھ ارب روپے کی کرپشن ریفرنس اور وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر سماعت ہوئی، عدالت نے ایک فیصلے میں درخواست ضمانت منظور کرلی، جبکہ دوسرے فیصلے میں گرفتاری وارنٹ معطل کردیئے۔

سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اطلاعات میں پونے چھ ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شرجیل میمن پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، ہمیں شرجیل میمن نہیں، سندھ حکومت کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھیں۔ ایڈوئزنگ ایجنسی نے چینل کو کم پیسے دئیے، جبکہ حکومت سے زیادہ پیسے وصول کئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ ایڈوئزنگ ایجنسی اور چینلز کے درمیان کا معاملہ ہے، آپ کیسے ثابت کریں گے کہ شرجیل میمن نے کِک بیکس لئے ہیں۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہ ثابت نہیں ہوتا ہے کہ شرجیل میمن نے کِک بیکس وصول کئے ہیں، شرجیل میمن نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر بھی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شرجیل میمن کی گرفتاری کے وارنٹ معطل کردیے۔ چیئرمین نیب نے 13 جون کو شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

شرجیل میمن کے وکیل بیرسٹر خالد جاوید خان نے عدالت کو بتایا کہ شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری بدنیتی پر مبنی ہیں، آمدن سے اثاثوں کی انکوائری دسمبر 2018 میں شروع کی، انکوائری کے چھ کے دوران نیب کیوں خاموش تھی۔

وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ جب درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ہوا تو نیب ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت رجوع کیا، شرجیل میمن کہیں نہیں جا رہے ہیں۔ انکوائری میں تعاون کریںگے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور شرجیل میمن کے وکیل دلائیل سننے کے بعد وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top