جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شوکت ترین کی چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات، سی پیک اور سرمایہ کاری پر گفتگو

21 جون, 2021 20:56

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک چین اقتصادی تعاون، سی پیک اور سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتا ہے، دو طرفہ اقتصادی تعلقات میں اضافے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، بجٹ میں حکومت نے پائیدار معاشی ترقی پر توجہ دی۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں مجبوراً آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا اور کوئی چارہ نہیں تھا: شوکت ترین

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں زراعت اور صنعت میں مواقع موجود ہیں، حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، خطے میں معاشی ترقی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

چینی سفیر نے وزیر خزانہ کو سی پیک کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی، نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں مدد کے لیے تیار ہے۔ چینی حکومت اور کمپنیاں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top