جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شہباز شریف کی طوفانی ملاقاتیں، عید کے بعد حکومت کو سرپرائز دینے کیلئے سرگرم

29 اپریل, 2021 16:03

لاہور : شہباز شریف رہائی کے بعد حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کیلئے سرگرم ہوگئے، عید کے بعد حکومت کیخلاف بڑی تحریک کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف حکومت کے خلاف جاری تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہیں۔ شہباز شریف کی لیگی رہنماؤں اور پارٹی ورکرز سے طوفانی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے ایک ہفتے کے اندر متعدد لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا، بشیر میمن کے انکشافات سے میرے مؤقف کو تقویت ملی : شہباز شریف

لیگی صدر نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو حکومت کیخلاف دمادم مست قلندر کی تیاریوں اور ارکان پارلیمنٹ کو اپنے اپنے حلقوں میں عوام سے رابطے تیز کرنے کی ہدایات کردی ہے۔

ن لیگ نے عید کے بعد پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت کیخلاف بڑی تحریک کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top