جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شہباز شریف کا جنوبی وزیرستان میں شہید ہونیوالے سات فوجی جوانوں کو عقیدت بھرا سلام

16 ستمبر, 2021 13:12

لاہور : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ارض پاک کے لئے جانیں قربان کرنے والے بیٹوں کو قوم کا عقیدت بھرا سلام ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں سات فوجی جوانوں کی شہادت ہماری مسلح افواج کی دہشت گردی کے خاتمے کی جدوجہد میں ایک اور عظیم قربانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دفاع کیلئے جانوں کی قربانیاں دینے والی فوجی جوانوں پر قوم کو ناز ہے : گورنر پنجاب

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لئے جانی ومالی قربانیوں کی بے مثال تاریخ رقم کی ہے۔ دنیا کے کسی اور ملک نے اتنی عظیم قربانیاں نہیں دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ارض پاک کے لئے جانیں قربان کرنے والے بیٹوں کو قوم کا عقیدت بھرا سلام ہے۔ ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں، اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند سے بلند فرمائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top