جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سیکورٹی پر پابندی کیخلاف وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

29 مارچ, 2023 11:36

اسلام آباد : عدالت نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست پر ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سطح کے افسر کو کل تک طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی سیکیورٹی پر جی بی پولیس دوسرے صوبوں میں جانے پر پابندی کے وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست پر سماعت کی۔

وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان حکومت نے چیلنج کر رکاھ ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے وکلا میاں علی اشفاق، قدیر جنجوعہ، احد کھوکھر پیش ہوئے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزارت داخلہ نے جی بی پولیس اہلکاروں کو دوسرے صوبوں میں ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کی۔ گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ کی سیکیورٹی سے متعلق احکامات جاری کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ اور گورنر جہاں بھی جائیں گے، متعلقہ صوبہ سیکیورٹی فراہم کرے گا۔ وزیر اعلیٰ کے ساتھ جی بی پولیس کو دوسرے صوبوں میں سیکورٹی سے روکنا غیر قانونی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ گلگت بلتستان پولیس کے حوالے امتیازی سلوک پر مبنی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکتا۔ وزارت داخلہ کے 24 مارچ کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے کل تک متعلقہ حکام کو عدالت پیش ہو کر جواب دینے کی ہدایت کردی اور ریمارکس دیئے کہ وفاقی حکومت جواب دے کس قانون کے تحت پابندی لگائی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top