جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سیکورٹی فورسز کا جنوبی بلوچستان میں آپریشن، مطلوب دہشتگرد ہلاک

31 اکتوبر, 2020 18:59

بلیدہ: پاک فوج نے جنوبی بلوچستان میں انٹیلی جنس اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی، بلیدہ ڈسٹرکٹ میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی پناہ گاہ تباہ کردی انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

سیکورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کرکے بلیدہ میں دہشتگردی کی بڑی کوشش کو ناکام بنادیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسزنے بلوچستان کے ضلع کیچ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرکے کیچ کے علاقہ بلیدہ میں دہشت گردی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top