جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ میں ایک ماہ کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ

24 مئی, 2022 14:16

کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر 5 سے زائد افراد کے ایک جگہ کھڑے ہونے، دھرنے دینے اور شاہراہوں کو بلاک کرنے پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے، جس کا محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ صحت سندھ کی جانب سے منکی پاکس سے متعلق ہائی الرٹ جاری

سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر سعید منگڑیجو نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام کے جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ آئی جی سندھ کے خط کے مطابق کچھ شدت پسند عناصر ملکی معیشت کا پہیہ جام کرکے معیشت کو نقصان پہچانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پابندی کا اطلاق آج سے 30 دن کے لیے ہو گا۔ قانون کی خلاف ورزی پر متعلق ایس ایچ او مقدمہ درج کرنے کے پابند ہو گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top