جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے دورہ پاکستان کی تردید

05 جولائی, 2021 16:29

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے روسی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودہدری نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن پاکستان نہیں آرہے۔ پاکستان اور روس کےباہمی رابط اور دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک دوطرفہ روابط، امن اور سلامتی کے امور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس نے پاکستان سے چاول درآمد کرنے کی اجازت دے دی

انہوں نے کہا کہ رواں برس روس کے وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ بین الاقوامی کانفرنس میں روس کے صدر کی شرکت کے حوالے سے تاریخ مزید آگے بڑھ گئی ہے۔ ولادی میر پیوٹن کا دورہ پاکستان ابھی طے نہیں ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top