جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس کی طرف سے 100 سے زائد فوجی اور طبّی سامان وینزویلا پہنچ گیا

25 مارچ, 2019 14:01

روس نے فوجی ٹرانسپورٹ طیارے سے  وینزویلا کو 100 سے زائد فوجی اور 35 ٹن طبّی سامان بھیجا ہے.

روس کے قومی ذرائع ابلاغ  کے مطابق وزارت دفاع سے منسلک ایک فوجی نقل و حمل کے طیارے اور ایک جیٹ طیارے نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس کے شمال میں مائیکٹیا انٹرنیشنل سائمن بولیوار ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی۔ جس میں 100 سے زائد فوجی  اور نقل وحمل کے طیارے میں 35 ٹن سے زائد طبّی سازو سامان موجود تھا۔

دعوے کے مطابق فوجیوں کی قیادت روس کی مسلح افواج  کے ہائی کمانڈر واسیلے تونکوشکروف کر رہے تھے۔ روس کے فوجی نقل حمل کے طیارے اور جیٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا صفحات سے شئیر کی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے گذشتہ ہفتے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ہم روس سے مدد لیں گے۔

واضح رہے کہ وینزویلا کے اسمبلی اسپیکر ہوان گوآئیڈو نے گذشتہ ماہ خود کو عبوری صدر اعلان کیا اور امریکہ سمیت آسٹریلیا، کینیڈا، کولمبیا، پیرو، ایکواڈور، پیراگوئے، برازیل، چلی، پاناما، ارجنٹائن، کوسٹا ریکا اور گوئٹے مالا جیسے ممالک نے ان کی صدارت کو تسلیم کر لیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top