جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بجٹ میں 991 ارب روپے کراچی کیلئے رکھے گئے ہیں: ناصر شاہ

01 جولائی, 2021 14:04

کراچی: ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 991 ارب روپے کراچی کیلئے رکھے گئے ہیں، ہمیں 80 سے 85 ارب روپے کم دیئے گئے۔

وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسپیکر نے بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن، پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کی، اپوزیشن لیڈر نے اسپیکر سے معاملات طے کرلیے تھے، اپوزیشن لیڈر نے شام کو پیغام بھیجا کہ معاملات پر عملدرآمد نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صنعتوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ورنہ صنعت کاروں کیساتھ مل کر احتجاج کرینگے: ناصر شاہ

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے سب کو خوش اسلوبی سے ہاؤس چلانے کی ہدایت کی، سندھ اسمبلی اجلاس کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی، اپوزیشن ایک بھی کٹوتی کی تحریک نہیں لاسکی، جب اپوزیشن کی جانب سے تقریر کی گئی تو سب نے سنا، جب حکومتی بینچوں سے تقاریر شروع ہوئیں تو ہنگامہ کیا گیا، اپوزیشن نے سکیورٹی عملے سے غیر مناسب رویہ رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں 991 ارب روپے کراچی کیلئے رکھے گئے ہیں، ہمیں 80 سے 85 ارب روپے کم دیئے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top