جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کی ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کی اجازت کیلئے یو اے ای حکام کو درخواست

07 اگست, 2021 09:32

اسلام آباد : پاکستانی سفارتخانے نے یو اے ای کی وزارت خارجہ کو ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ سے متعلق مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں پاکستانی مسافروں کو درپیش رکاوٹ بیان کی گئی ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے متحدہ عرب امارات حکام کے بھیجے گئے مراسلے کے مطابق پاکستان میں ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت پاکستانی ایئر پورٹس پر موجود نہیں۔ یو اے ای جانے والے متعدد مسافروں کو پاکستانی ایئرپورٹس پر آف لوڈ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : 64 ہزار فائزر کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

پاکستانی ایئر پورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ دستیاب ہے۔ یو اے ای منسٹری آف فارن افیئرز متعلقہ حکام سے اجازت کیلئے رابطہ کرے۔ پاکستانی مسافروں کی یو اے ای روانگی میں درپیش رکاوٹ کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top