جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ تعلقات میں خرابی آرہی ہے : خرم دستگیر

06 اگست, 2021 15:02

اسلام آباد : خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی خارجہ پالیسی ایک صحرا کی مانند ہو گئی، امریکہ سمیت مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ تعلقات میں خرابی آرہی ہے۔

سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے رہنماء خرم دستگیر خان نے جی نیوز سے خصوصی گفتگو میں امریکی صدر جو بائیڈن کی کال سے متعلق حکومتی رویے کے سوال پر کہا کہ عمران خان کی حکومت میں خارجہ پالیسی ایک ڈرامہ بن گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی باتیں جو سفارکاری کی زبان نہ تھیں انہیں بیان کیا گیا ہے۔ پاکستان کی کمزوری کو اور بے بسی کو بیان کیا گیا ہے۔ قوم کی عزت اور ایک وقار ہوتا ہے اس وقار کو مجروع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان مسئلے پر ماضی کو بھلا کر آگے دیکھنے کی ضرورت ہے : معید یوسف

خرم دستگیر خان نے کہا کہ امریکہ سمیت مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ تعلقات میں خرابی آرہی ہے۔ پاکستانی خارجہ پالیسی ایک صحرا کی مانند ہو گئی ہے، جہاں خرابیاں نظر آ رہی ہیں۔

لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ خارجہ تعلقات خراب سطح پر ہیں اور امید کی جار ہی ہے کہ مقتددر حلقے تعلقات ٹھیک کروائیں۔ پاکستان کی اسمبلی کے لئے خارجہ پالیسی بحث کا موضوع ہونی چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top