جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پچھلے سال ریکارڈ ترسیلات زر آئیں، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے : وزیر اعظم عمران خان

29 اپریل, 2021 15:50

اسلام آباد : وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ نہیں بڑھتی تو ترسیلات زرسے ہمیں یہ فرق پورا کرنا ہوگا، پچھلے سال ریکارڈ ترسیلات زر آئی ہیں، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ایک ارب ڈالر آنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ میں چاہوں گا کہ آپ شوکت ترین کی خدمات حاصل کریں۔ شوکت ترین کو مارکیٹنگ میں بڑا تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے کسی نے زور نہیں لگایا۔ ایکسپورٹ نہ بڑھنے اور ڈالرکی کمی کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا تھا۔ بینک کو چھوٹے لوگوں کو قرض دینے کیلئے اپنے اسٹاف کی ٹریننگ دینا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : حکمرانوں نے ان علاقوں میں جائیدادیں لیں، جہاں برطانوی وزیراعظم بھی نہیں لے سکتا : وزیر اعظم

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرض دینے کی عادت نہیں ہے۔ بینک کو چھوٹے لوگوں کو قرض دینے کیلئے اپنے اسٹاف کو ٹریننگ دینا ہوگی۔ پچھلے سال ریکارڈ ترسیلات زر آئی ہیں، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک ایکسپورٹ نہیں بڑھتی تو ترسیلات زرسے ہمیں یہ فرق پورا کرنا ہوگا۔ روپے کی قیمت میں استحکام نہیں ہوتا تو سرمایہ کاری پر اثر پڑتا ہے۔ بیرون ملک میں لوگ 12،12 گھنٹے کام کرتے ہیں۔ رقم بچا کر اپنی فیملی کو بھیجتے ہیں۔ سعودی عرب میں ہماری ایمبیسی نے اوورسیز کا خیال نہیں کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top