جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں بارش کی پیش گوئی، بلدیہ عظمیٰ نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی

01 ستمبر, 2021 10:55

کراچی : محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں بارش کی پیش گوئی کے سبب بلدیہ عظمیٰ نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کے میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی نے رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ہیں۔ برسات کی صورت میں افسران و عملہ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں تیز بارش، لیسکو کے 37 سے زائد فیڈرز بند، بیشتر علاقوں میں بجلی بند

میونسپل سروسز، ٹیکنیکل سروسز، فائر اینڈ ریسکیو سروس اور سٹی وارڈنز کے محکموں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایمرجنسی شکایتی سیل چوبیس گھنٹے فرائض سر انجام دے گا۔

میٹروپولیٹن کمشنر نے 5 ستمبر تک رین ایمرجنسی نافذ رہنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ جات برسات کی صورت میں بہترین طریقے سے فرائض سر انجام دیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top