جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کورونا وائرس میں مبتلاہوگئے

03 اگست, 2021 11:14

کراچی : سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے، عدالت نے عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ اطلاعات سندھ میں غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کا ناجائز استعمال کے کیس میں سید قائم علی شاہ، شرجیل انعام میمن اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ قائم علی شاہ کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قائم علی شاہ علیل ہیں پیش نہیں ہوسکتے۔ شرجیل میمن عدالت میں پیش ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں کورونا کیسز میں کمی، 3 ہزار 582 نئے متاثرین سامنے آگئے

نیب پراسیکیوٹر شبہاز سہوترا نے کہا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل ہوچکی ہے۔ قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کے خلاف انوسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کے لیے معاملہ ہیڈ کوارٹر کو ارسال کردیا ہے۔

عدالت نے شرجیل میمن، قائم علی شاہ اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

دونوں رہنماؤں پر محکمہ اطلاعات سندھ میں من پسند افراد کو غیر قانونی بھرتی کرنے کا الزام ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top