جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنجاب حکومت کا مزدور کی کم از کم اجرت 20 ہزار روپے کرنے کا اعلان

01 مئی, 2021 13:26

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزدور کی کم از کم اجرت 20 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا کہ محنت کش کی فلاح و بہبود سب سے زیادہ مقدم ہے۔ پنجاب واحد صوبہ ہے، جہاں مزدور کی کم از کم اجرت 20 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 3 برس میں ورکرز کی کم از کم اجرت میں پانچ ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔ سابق دور میں ورکرز کی فلاح وبہبود پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ ماضی کی حکومت نے محنت کشوں کو ریلیف دینے کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے 5 سالہ دور میں ورکرز کی کم از کم اجرت میں صرف تین ہزار روپے کا اضافہ کیا۔ ہماری حکومت آئندہ بھی اضافہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : مدت بھی پوری کریں گے اور آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب ہوں گے : وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فرسودہ نظام ختم کر کے آن لائن لیبر انسپکشن کا نفاذ کیا گیا ہے۔ سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن کی شفاف اور باسہولت ادائیگی کیلئے ”سیلف اسسمنٹ اسکیم“ کا اجراء کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سوشل سکیورٹی اسپتالوں میں عوام کیلئے مفت ایمرجنسی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ سوشل سکیورٹی انسپکشن 20 فیصد تک محدود کی گئی ہے۔ ورکرز کیلئے میرج گرانٹ ایک لاکھ سے بڑھا کر 2 لاکھ جبکہ ڈیتھ گرانٹ 5 لاکھ سے بڑھا کر6 لاکھ کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کے بچوں کیلئے تعلیمی و ظائف کا آن لائن اور شفاف نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ آن لائن انسپکشن سسٹم کے تحت سوشل سیکورٹی اور ٹیلنٹ اسکالر شپ درخواستیں گھر بیٹھے دائر کی جا سکتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top