جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی کا’’صاف چلی شفاف چلی ‘‘کا بیانیہ بھی ٹھس ہوگیا: سراج الحق

02 اگست, 2022 20:35

لاہور: سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا’’صاف چلی شفاف چلی ‘‘کا بیانیہ بھی ٹھس ہوگیا، الیکشن کمیشن یہ فیصلہ بروقت کرتا تو پی ٹی آئی 2018ء میں اقتدار میں نہ آتی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر واقعہ قومی حادثہ ہے اور اس سے پوری قوم غم میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے آج عمران خان کو عالمی چور ثابت کردیا: مولانا فضل الرحمان

سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ سے پی ٹی آئی بے نقاب ہو گئی، پی ٹی آئی کا’’صاف چلی شفاف چلی ‘‘کا بیانیہ بھی ٹھس ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 برس تک فارن فنڈنگ کیس کو لٹکانے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے، الیکشن کمیشن یہ فیصلہ بروقت کرتا تو پی ٹی آئی 2018ء میں اقتدار میں نہ آتی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top