جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا وزیراعظم کا وژن ہے : رضا باقر

29 اپریل, 2021 15:48

اسلام آباد : گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا وزیراعظم کا وژن ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوشش رہی کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں آسانی پیدا کریں۔ ایف بی آر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے آسانیاں پیدا کیں۔ سمندر پار پاکستانی آسانی سے رقم جمع کراسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی خودمختاری سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل پاکستان کے تحت نئے منصوبے لائیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا وزیراعظم کا وژن ہے۔ روشن سماجی خدمت وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے۔ اوورسیز پاکستانی باہر سے بیٹھ کر گاڑی خرید سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top