جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سانحہ مچھ کے خلاف کراچی کے 3 مختلف مقامات پر دھرنا

05 جنوری, 2021 16:32

کراچی : سانحہ مچھ کے خلاف کراچی کے 3 مختلف مقامات پر دھرنا کیا جارہا ہے۔

مظاہرین کراچی پریس کلب، پاور ہاؤس اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کے لیئے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ صادق جعفری نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ ہزارہ برادری کے غم میں ہر محب وطن شامل ہے۔ سانحہ مچھ کے قاتلوں کی گرفتاری اور سر عام پھانسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت و ریاستی ادارے عوامی تحفظ میں ناکام ہوگئے ہیں۔ بلوچستان میں امن کے لیے فوجی آپریشن ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مچھ سانحہ : سخت سردی کے باوجود ہزارہ برادری کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

علامہ ظفر حسن نقوی نے جی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بائی پاس دھرنا جاری ہے، ہم بھی بیٹھے رہیں گے۔ مائیں اور بہنیں لاشیں لیے بیٹھیں ہیں اور وزیراعلیٰ جام کمال بیرون ملک چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ترجمانوں کا کام حکومتوں کو تحفظ دینا ہے۔ جب تک ہزارہ برادری کے مطالبات نہیں سنے جاتے، احتجاج بڑھتا جائے گا۔

احتجاج کے باعث ابوالحسن اصفہانی روڈ سے عباس ٹاؤن جانے اور آنے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو الاآصف اسکوئر رینجرز چوکی اور پیراڈائز کی جانب سے متبادل راستہ فراہم کردیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top