جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پشاور آپریشن: دہشتگردوں کے زیر استعمال مکان کی این او سی لینے والا گرفتار

16 اپریل, 2019 22:12

پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشت گردوں کی پناہ گاہ کے حوالے سے تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے۔ مکان کی این او سی لینے والا ضلع خیبر کے رہائشی جاوید آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ذرائع کے مطابق مکان سوات سے تعلق رکھنے والے عبدالناصر کی ملکیت ہے، نامعلوم افراد تین ہفتے قبل یہان منتقل ہوئے تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فارمیسی کا کاروبار کرنے والے اصل کرایہ دار سے تفتیش جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز کا حیات آباد کے ایک مکان میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف 16 گھنٹوں تک آپریشن جاری رہا۔

اس دوران ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ تین زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں ایک فوجی جوان بھی شامل تھا۔ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top