جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دورہ پشاور، وزیر اعظم خیبر پختونخوا کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے

28 دسمبر, 2019 13:16

پشاور : خیبر پختونخوا کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں کابینہ خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراکی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وزراء کی کارکردگی کے مطابق قلمدانوں میں ردو بدل کا بھی امکان ہے۔ وزیر اعظم کو مختلف محکموں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم کی جانب سے کابینہ میں توسیع کی منظوری بھی متوقع ہے۔ وزیر اعظم اجلاس سے قبل گورنر اور وزراء سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم صوبوں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے : فردوس عاشق

دورہ پشاور کے موقع پر وزیر اعظم سے ڈاکٹروں کا 53 رکنی وفد ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں صحت اصلاحات، صحت عامہ کی بہتر سہولیات اور دیگر امور پر غور ہوگا۔

وزیراعظم سے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔ وزیراعظم پاکستانی کمیونٹی کو حکومتی اہداف سے آگاہ کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،عثمان ڈار و دیگر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top