مقبول خبریں
کشمیر پر ریفرنڈم کرانے کا وزیراعظم عمران خان کا بیان مسترد
اسلام آباد : شہباز شریف نے کشمیر پر ریفرنڈم کرانے کا وزیراعظم عمران خان کا بیان مسترد کردیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ کشمیر پر ریفرنڈم کی بات کرنا پاکستان کے تاریخی مؤقف سے انحراف ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کشمیریوں نے عمران خان کو اپنا نمبر ون لیڈر مانا : فیصل جاوید
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے بیان سے 5 اگست کے بھارتی اقدام سے متعلق خدشات درست ثابت ہوگئے۔ تنازع کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے کے حق سے ہوگا۔