جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ماضی میں قبائلی علاقوں کو نظر انداز کیا گیا : وزیر اعظم عمران خان

28 دسمبر, 2019 13:50

پشاور : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ماضی میں اس قبائلی علاقوں کی عوام کو نظر انداز کیا گیا۔ حکومت نے انضمام شدہ علاقوں کے لئے ریکارڈ فنڈز مہیا کیے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ اراکین کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گورنر شاہ فرمان، وزیر اعلیٰ محمود خان، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور سینئر افسران موجود تھے۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کے انضمام کا اصل مقصد وہاں کے عوام کو ملک کے دیگر علاقوں کی طرز پر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ بدقسمتی سے ماضی میں اس علاقے کی عوام کو نظر انداز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : دورہ پشاور، وزیر اعظم خیبر پختونخوا کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے

انہوں نے کہا کہ انضمام کے عمل کو کامیابی سے آگے بڑھانا پی ٹی آئی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ موجودہ حکومت نے انضمام شدہ علاقوں کے لئے ریکارڈ فنڈز مہیا کیے ہیں۔ انضمام شدہ علاقوں میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ قبائلی علاقہ جات میں کاروبار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دیں، جس کی وجہ سے علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور سماجی و معاشی ترقی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت اس پہلو پر خصوصی توجہ دے تاکہ صوبے میں موجود سیاحت کے استعداد کو بروے کار لایا جا سکے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی پر عوام نے دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا ہے اس لیے اب ہمارے اوپر زیادہ ذمہ داری ہے کہ عوام کی بھر پور خدمت کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top