جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انتخابات کس تاریخ کو ہوں گے؟ صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

23 اگست, 2023 16:56

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو ملاقات کی دعوت دے دی۔

صدر کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئےخط میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے 9 اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا ۔ صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تحلیل کی تاریخ کے نوے دن میں تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، مرتضیٰ سولنگی

خط میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل صدر کے ساتھ ملاقات کے لیے مدعو کیا جاتا ہے تاکہ مناسب تاریخ طے کی جا سکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top