جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیپلز پارٹی کی کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ الیکشن فکس تھا : خرم شیر زمان

30 اپریل, 2021 15:33

کراچی : خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ الیکشن پری پلین تھا، ہمارے لوگوں فارم پینتالیس نہیں دیا گیا، پیپلز پارٹی کی کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ الیکشن فکس تھا۔

پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن این اے 249 میں شفاف انتخابات کرانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ ہماری درخواست تھی کہ الیکشن رمضان میں نہ کرایا جائے۔ ہمیں اندازہ تھا کہ ٹرن آؤٹ نہیں ہوگا۔ خواتین رمضان میں ووٹ کاسٹ نہیں کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان اور گرمی کی شدت کی وجہ سے عوام ووٹ کاسٹ نہیں کرسکی۔ کورونا کے پھیلاؤ کی ذمہ دار الیکشن کمیشن کو سمجھتے ہیں۔ کرونا کو پھیلانے میں الیکشن کمیشن کا کردار ہے۔ سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن بڑھانے کی درخواست کی تھی۔ تمام سیاسی جماعتوں نے جلسے کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ 28 تاریخ کی رات تک پی ٹی آئی جیت رہی تھی۔ 29 کو جب الیکشن ہوا پی ٹی آئی کے کیمپوں پر عوام کو رش تھا۔ جو سی ایم ایس سسٹم ہم استعمال کررہے تھے اس میں 17 ہزار ووٹ واضح ہورہے ہیں۔ بلدیہ میں پی پی بتادے 14 سالوں میں کوئی ترقیاتی کام کروایا ہو۔

یہ بھی پڑھیں : ن لیگ و دیگر جماعتوں کو کھلے دل سے شکست تسلیم کرنی چاہیے : سعید غنی

خرم شیر زمان نے کہا کہ فیصل واؤڈا نے 35 کروڑ خرچ کیئے۔ پی ٹی آئی ایم این اے نے بلدیہ میں کام کروائے۔ نتائج ایسے ہیں، جیسے پی پی کو بلدیہ کے عوام بہت چاہتے ہیں۔ 3 روز پہلے پی پی کا سروے کہیں نہیں تھا۔ پی ٹی آئی سروے میں سب سے اوپر تھی۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل لوگوں سے باتیں سننے کے بعد حلقے میں نہیں آئے۔ الیکشن پری پلین تھا۔

ہمارے لوگوں فارم پینتالیس نہیں دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کا جاری کردہ بیان حیران کن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے۔ پانی کا مسئلہ حل کروانا پی پی کی ذمہ داری تھی۔ پیپلز پارٹی کی کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ الیکشن فکس تھا۔ الیکشن کمیشن نے غیر جانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top