جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیپلز پارٹی، این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں 16 ہزار 156 ووٹوں سے کامیاب

30 اپریل, 2021 10:41

کراچی : این اے 249 کا معرکہ پیپلز پارٹی نے 16 ہزار 156 ووٹ لے کر جیت لیا، 1988 کے بعد 2021 میں پیپلز پارٹی اس حلقے کی نشست دوبارہ حاصل کرلی، پیپلز پارٹی کے امیدوار 683 ووٹ کے فرق سے کامیاب ہوئے۔

کراچی میں این اے 249 کے ضمنی انتخاب کا معرکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل نے مار لیا۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار 683 ووٹ کے فرق سے کامیاب ہوئے۔

فاتح امیدوار قادر خان مندوخیل نے 16 ہزار 156 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی، جبکہ نواز لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر ایک بار پھر دوسری پوزیشن پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں : این اے 249 کی سیٹ جیت چکے، ڈسکہ گیم پلان ٹو نہیں چلنے دیں گے : مریم اورنگزیب

کالعدم تحریک لبیک کے امیدوار نذیر احمد 11 ہزار 125 ووٹ حاصل کرکے تیسرے، پاک سرزمین پارٹی کے امیدوار سید مصطفیٰ کمال 9 ہزار 9227 ووٹ حاصل کرکے چوتھے، جبکہ تحریک انصاف کے امجد اقبال آفریدی 8 ہزار 922 ووٹ حاصل کرکے پانچویں پوزیشن پر رہے۔

ضمنی انتخاب میں 72 ہزار 740 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ ووٹنگ کا تناسب 21.64 فیصد رہا اور 731 ووٹ مسترد کیے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top