جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کے خلاف پی پی پی کی نیب میں درخواست

11 اپریل, 2019 17:55

بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر، پیپلز پارٹی کا نیب کے آرٹیکل 18 کے تحت کاروائی کا مطالبہ، من پسند شخصیات کو خلاف ضابطہ نوازا گیا، فوری انکوائری کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں جن میں پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ کے صدر ہمایوں خان، اخونزادہ چٹان، نگہت اورکزئی اور دیگر نے نیب ہیڈ کواٹرز میں بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر پر درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ‘‘خیبرپختونخوا حکومت 6 ماہ کی مقررہ مدت میں منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، منصوبے کی لاگت 39 ارب روپے کے بجائے 70 ارب سے تجاوز کر گئی اور اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے،

درخواست کے مطابق بی آر ٹی منصوبے کے ذریعے من پسند شخصیات کو خلاف ضابطہ نوازا گیا، چیئرمین نیب معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دیں اور نیب کے آرٹیکل 18 کے تحت کاروائی کی جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top