جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پشاور میں پولیس اور فوج کا کامیاب آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 1 پولیس اہلکار شہید

16 اپریل, 2019 13:07

پشاور: دہشت گردوں کے خلاف پولیس اور فوج کا مشترکہ آپریشن، کئی گھنٹوں سے جاری کاروائی مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 1 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پشاور کے علاقے حیات آباد کے ایک 3 منزلہ عمارت مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مکان کو گھیرے میں لیا، پولیس کے پہنچنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس سے ایک اہلکار شہید اور تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس نے دہشت گردوں کی شدید مزاحمت کے پیش نظرایس ایس جی کے کمانڈوز بھی طلب کیئے، سیکورٹی فورسز نے عمارت کا گراؤنڈ فلور اور تہہ خانہ خالی کرایا۔

دہشت گردوں نے عمارت کی پہلی منزل پرپوزیشن سنبھال کر فائرنگ شروع کی، دہشت گردوں کے پاس خودکش جیکٹس کی اطلاعات پر رات کوآپریشن کچھ دیر کے لئے روکا گیا تھا۔

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کے مطابق جج اور ایڈیشنل آئی جی پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 5 مرلے کے گھر میں 6 سے 7 موجود تھے، مکان کا مالک بیرون ملک رہائش پذیر ہے، ممکنہ طور پر مکان کرایے پر لیا گیا ہے۔

دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، پاک فوج کے جوانوں نے آس پاس کے علاقے کو خالی کروایا، کاروائی کے دوران لیفٹیننٹ جنرل مظہرشاہین نے آپریشن کے علاقے کا جائزہ لیا۔

پولیس اور آرمی کے مشترکہ آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آپریشن مکمل کرنے کے پولیس اور پاک فوج کے جوانوں مکان سے باہر آکر اللہ اکبر کے نعرے لگائے، موقع پر موجود علاقہ مکینوں نے بھی پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کئے۔

کور کمانڈر پشاور نے کہا ہے کہ جوانوں نے بہترین حکمت عملی سے عوام کی جانیں محفوظ بنائیں۔

آپریشن میں شہید ہونے والے اے ایس آئی  قمرعالم کی نمازہ جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی، نمازہ جنازہ میں وزیراعلی محمود خان، کورکمانڈر پشاور، آئی جی نعیم خان سمیت سول اورعسکری حکام کے ساتھ دیگر افراد کی بڑی تعداد نے  شرکت کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top