جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ن لیگ والے بھول گئے کہ اس دفعہ مقابلہ حقیقی جمہوری پارٹی سے ہے : ناصر شاہ

30 اپریل, 2021 10:52

کراچی : ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ والے شاید یہ بھول گئے اس دفعہ مقابلہ حقیقی جمہوری پارٹی سے ہے۔

وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ن لیگ نے ڈسکہ میں بھی یہ ہی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ن لیگ و دیگر جماعتوں کو کھلے دل سے شکست تسلیم کرنی چاہیے : سعید غنی

انہوں نے کہا کہ جس اسٹیشن سے ہار رہے ہوں، وہاں ایجنٹ بغیر نتیجہ لیے غائب ہوجاتے اور سارا الزام الیکشن کمیشن پر ڈال دیتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاید یہ بھول گئے اس دفعہ مقابلہ حقیقی جمہوری پارٹی سے ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top