جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مسلم لیگ (ن) کا بشیر میمن کے انکشافات بھرپور طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ

30 اپریل, 2021 15:22

لاہور : مسلم لیگ (ن) نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے انکشافات کا معاملہ بھرپور طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) ہر فورم پر بشیر میمن کے انکشافات اجاگر کرے گی۔ پارٹی کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ میں بھی معاملہ لے جانے پر غور جاری ہے۔ سپریم کورٹ از خود معاملہ نہیں اٹھاتی تو (ن) لیگ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا، بشیر میمن کے انکشافات سے میرے مؤقف کو تقویت ملی : شہباز شریف

ن لیگ کی قیادت نے لیگل ٹیم کو ریفرنس کی تیاریوں کی بھی ہدایت کردی ہے، اس معاملے پر سوشل میڈیا ٹیم کو بھی ٹاسک دے دیا۔ ارکان اسمبلی کو عوامی طور پر اور میڈیا میں بھرپور طریقے سے معاملہ اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top