جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کا فرانسیسی سفیر سے متعلق قرارداد کی حمایت کا فیصلہ

20 اپریل, 2021 16:02

اسلام آباد : مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے فرانسیسی سفیر سے متعلق قرارداد کی حمایت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں احسن اقبال، مریم اورنگزیب، طاہرہ اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر اراکین شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامی طور پر طلب ہونے پر بیشتر اراکین غیر حاضر ہیں۔ دوران اجلاس اجلاس میں فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے قراراد پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومتی قرارداد میں حصہ نہ بننے کا فیصلہ، آپ کا پھیلایا ہوا گند ہے، خود صاف کریں : بلاول بھٹو

ارکان نے پیپلز پارٹی کے اجلاس میں شریک نہ ہونے کے مؤقف پر بھی مشاورت کی۔ بیشتر لیگی اراکین نے پیپلز پارٹی کے فیصلے کو بہتر قرار دیا۔ لیگی اراکین نے قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کو بھی نہ جانے کا مشورہ دیا، تاہم پھر حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔

مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام نے کا قومی اسمبلی اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اراکین نے کہنا ہے کہ قرارداد کی حمایت کی جائے گی، لیکن حکومتی طریقہ کار قابل قبول نہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگ اور جے یو آئی سے رابطہ کیا اور انہیں اجلاس سے قبل مشاورت کیلئے بلالیا۔ اپوزیشن نے اسپیکر سے مشاورت سے انکار کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top