جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پیٹرول بحران ہوا ہے: شیری رحمان

21 اپریل, 2021 16:42

اسلام آباد: شیریں رحمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول بحران رپورٹ نے حکومت کی نااہلی کو بےنقاب کیا ہے، حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پیٹرول کا بحران ہوا۔

شیری رحمان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیٹرول بحران پر انکوائری رپورٹ میں انکشافات سامنے آئے ہیں، پیٹرولیم ڈویژن اور آئل کمپنیوں کو ذمہ دار قراردیا گیا ہے، عالمی منڈی میں کم قیمتوں کو بحران میں تبدیل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئل کی تعیناتی بھی غیر قانونی تھی، انکوائری رپورٹ حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے، بحران میں عوام سے اربوں روپے لوٹے گئے اس کا حساب کون دے گا؟

یہ بھی پڑھیں: نہ وفاقی حکومت بچتی نظر آ رہی ہے نہ پنجاب حکومت : شیری رحمان

انہوں نے کہا کہ عوام کو ان رپورٹس سے کوئی فائدہ نہیں، مجرموں کو سامنے لایاجائے، پیٹرول بحران رپورٹ نے حکومت کی نااہلی کو بےنقاب کیا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پیٹرول کا بحران ہوا، رپورٹ رپورٹ کھیل کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top