جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹک ٹاک پر پابندی کیخلاف درخواستیں، عدالت نے پی ٹی اے رولز طلب کرلیئے

02 نومبر, 2020 15:49

اسلام آباد : عدالت نے ٹک ٹاک پر پابندی کیخلاف درخواست پر پی ٹی اے رولز طلب کرلیئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کو سنا۔ درخواست گزاروں کی جانب سے اسامہ خاور اور حیدر امتیاز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی اے کے وکیل نے بتایا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ پی ٹی اے کے مذاکرات ہوتے رہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پی ٹی اے میں اس طرح کے فیصلے کون کر رہا ہے؟ کیا کچھ لوگ یہ فیصلہ کرتے ہیں؟ کون لوگ یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کیا درست ہے اور کیا غلط؟

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹادی

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس کے لئے رولز بنانے بہت ضروری ہیں۔ کورونا کے دوران ٹک ٹاک کم مراعات یافتہ طبقے کیلئے آمدن کا ذریعہ رہا ہے۔ ٹک ٹاک انٹرٹینمنٹ کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔ موٹروے پر بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا پھر موٹروے کو بھی بند کر دیں۔ پوری دنیا میں یہ نہیں ہوتا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہوئی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ دنیا آگے جا رہی ہے اور آپ پیچھے لے کر جا رہے ہیں۔ ہماری اخلاقیات اتنی مضبوط ہونی چاہئیں کہ کوئی چیز ان پر اثرانداز نہ ہو سکے۔

عدالت نے پی ٹی اے رولز طلب کرتے ہوئے سماعت 4 ہفتوں تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top