مقبول خبریں
بلوچستان ہائی کورٹ میں عرب شیوخ کو جھل مگسی میں تلور کے شکار سے روکنے کیلئے درخواست
کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ میں عرب شیوخ کو جھل مگسی میں تلور کے شکار سے روکنے کیلئے درخواست داخل کردی گئی ہے۔
عرب شیوخ کو جھل مگسی میں تلور کے شکار سے روکنے کیلئے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوگوں کی زرعی زمینیں خالی کروا کر کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔شکار پر پابندی ہے، ‘عرب شیوخ کو لائسنس جاری نہ کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان حکومت کا تمام سرکاری افسران کے زیر استعمال گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ
آئینی درخواست آصف ریکی ایڈووکیٹ اور جمیل آغا ایڈووکیٹ کے توسط سے داخل کی گئی۔ بلوچستان ہئیکورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔