جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، یہاں شادیانے بج رہے ہیں : شیری رحمان

24 ستمبر, 2021 15:11

اسلام آباد : شیری رحمان کا کہنا ہے کہ لوگ تو اب دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، یہاں شادیانے بج رہے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسی ایشو پر سنجیدہ نہیں۔ ملک کو مشکل سے نکالنے کیلئے سنجیدگی سرے سے ہی نہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ پاکستان ریاست مدینہ بن جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی تاریخ میں اتنی گندم کبھی امپورٹ نہیں کی۔ 55 فیصد گندم اور چینی تاریخ میں پہلی مرتبہ امپورٹ کی گئی۔ تجارتی خسارے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یہاں شادیانے بج رہے ہیں۔ لوگ تو اب دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ اجلاس کے موقع پر پارلیمان کے باہر بے روزگاروں سے ملنے کوئی نہیں گیا۔ یو این جی اے وفد میں آپ جا کر نیویارک کی سڑکوں پر ویڈیوز بنا رہے ہیں۔ آپ پاکستان میں بیٹی کو پہلے محفوظ بنائیں نیویارک میں پھر جائیے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سیاسی تقسیم سے بالا تر ہو کر بڑھتی آبادی پر توجہ کی ضرورت ہے : مریم اورنگزیب

پی پی رہنماء نے کہا کہ افغنستان کی صورت حال پر کیا کوئی مشترکہ اجلاس ہوا؟ مشترکہ اجلاس بلانے ہیں آپ نے بلز کو بلڈوز کرنے، سینیٹ کا اجلاس نہیں بلایا تاکہ بلز لیپس ہو جائیں۔ ہمیں طالبان کی کابینہ میں ابھی خواتین کو دیکھنا ہے، بچیوں کو اسکول جاتے دیکھنا ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آپ نے پورے میڈیا اپوزیشن جماعتوں کو ایک طرف کھڑا کر دیا۔ اب اپ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہیں۔ الیکشن کمیشن دودھ سے دھلا نہیں، ہمیں ماضی میں اس سے اختلاف رہا ہے۔ آپ جمہوریت، میڈیا، عوام کے ساتھ تصادم میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تقریر کرو کچھ لکھ دو تو آپ کو کہہ دیں کہ یہ غدار ہیں۔ پارلیمان کو ایسے بے توقیر نہ کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top