جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ڈی ایم کا پشاور میں سیاسی پاور شو، جلسہ گاہ میں اسٹیج کی تیاریاں جاری

21 نومبر, 2020 12:25

پشاور : پی ڈی ایم نے اپنی سیاسی پاور شو کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ دلزاک روڈ میں جلسہ گاہ کے اسٹیج کے لئیے مزید کنٹینر پہنچا دئیے گئے ہیں۔

پشاور جلسہ کے اسٹیج کی لمبائی 120 فٹ، چوڑائی 30 فٹ اور اونچائی 8 فٹ بنائی جارہی ہے۔ اسٹیج پر لیڈرشپ کے لئے 200 کرسیاں رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کو جلسوں کی اطلاع دے رہے ہیں، اجازت نہیں مانگ رہے : رانا ثناءاللہ

کو آرڈینیٹر عبدالجلیل جان کا کہنا ہے کہ پشاور جلسہ میں جم غفیر ہوگا، اسٹیج کے قریب صرف دس ہزار کرسیاں رکھی جائے گی، میڈیا کے لئے الگ اسٹیج قائم کیا جارہا ہے۔

جلسہ گاہ میں پوسٹر، بینرز، لاؤڈ اسپیکر اور ڈی جے سسٹم لگا دئیے گئے ہیں۔ سیکورٹی کے لیے پولیس کےعلاوہ مختلف پارٹیوں کے 4 ہزار سے زائد رضاءکار تعینات ہونگے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top