جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ڈی ایم جلسے سے حکومت پر کوئی سیاسی فرق نہیں پڑتا: کامران بنگش

22 نومبر, 2020 14:10

پشاور: کامران بنگش نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے سے حکومت پر کوئی سیاسی فرق نہیں پڑتا، کورونا کیسز بڑھے تو ذمہ دار پی ڈی ایم رہنما ہوں گے۔

معاون خصوصی برائے خیبرپختونخوا کامران بنگش کا جی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جلسے سے حکومت پر کوئی سیاسی فرق نہیں پڑتا،پی ڈی ایم شوق سے جلسے کرے۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ جلسے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، کورونا سے حفاظت کے لئے حکومت متحرک ہے، سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا پی ڈی ایم کے پشاور جلسے میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا عندیہ

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو غیر جمہوری طریقے سے روکنا نہیں چاہتے، اپوزیشن نے 2015 میں ہماری ریلی غیر جمہوری طریقے سے روکی تھی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ جلسے کے بعد کورونا کیسز بڑھے تو ذمہ دار پی ڈی ایم رہنما ہوں گے، کیسز بڑھنے پر پی ڈی ایم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور پشاور کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری ہو چکا ہے، حکومت جلسے کے لئے مکمل سیکورٹی فراہم کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top