جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنڈورا پیپرز منظرعام پر آ گیا، سات سو پاکستانیوں کے نام شامل

04 اکتوبر, 2021 11:16

اسلام آباد : پاناما لیکس طرز کا ایک اور بڑا اسکینڈل پنڈورا پیپرز منظرعام پر آ گیا، پنڈورا پیپرز میں سات سو پاکستانیوں کے نام شامل ہیں۔

پنڈورا پیپرز میں سات سو سے زائد پاکستانیوں کے نام منظرعام پر آگئے، سیاستدان، موجودہ وزراء اور ریٹائرڈ جنرلز کے نام بھی شامل ہیں۔ وزیر خزانہ شوکت ترین، وفاقی وزیر مونس الٰہی، سینیٹر فیصل واؤڈا، پنجاب کے سابق وزیر عبدالعلیم خان اور ن لیگ کے رہنماء سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی بھی آف شور کمپنی بھی شامل ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل میمن، وفاقی وزیر صنعت خسرو بختیار کے اہلخانہ، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے بیٹے اور ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کی آفشور کمپنی بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فارن فنڈنگ کیس پانامہ 2 بنے گا : شیخ رشید

پنڈورا پیپرز میں ریٹائرڈ فوجی افسران، بینکاروں، کاروباری شخصیات کی کمپنیاں بھی سامنے آئی ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف کے سابق ملٹری سیکریٹری لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ شفاعت اللہ شاہ کے نام بھی آف شور کمپنی نکلی ہے، جس کے ذریعے لندن میں مہنگا اپارٹمنٹ خریدا تھا۔

آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی برائے انسداد دہشت گردی میجر جنرل ریٹائرڈ نصرت نسیم کے نام بھی آف شور کمپنی نکل آئی، انہوں نے 2009 میں ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد کمپنی رجسٹرڈ کرائی تھی۔

لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ افضل مظفر کے بیٹے کے نام بھی ایک آف شور کمپنی نکلی ہے۔ افضل مظفر پر اسٹاک مارکیٹ میں 4 ارب 30 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے الزام میں مقدمہ بھی چلا تھا۔

لیفٹننٹ جنرل (ر) علی قلی خان کی بہن نے آف شور کمپنی کے ذریعے برطانیہ میں جائیدادیں خریدیں اور سابق ایئرچیف مارشل عباس خٹک کے 2 بیٹوں کے نام بھی آف شور کمپنی نکلی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top