جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنڈورا لیکس؛ تحقیقات کیلئے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کردیا

04 اکتوبر, 2021 18:47

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کردیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کردیا ہے، سیل وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑٖھیں: پنڈورا پیپرز منظرعام پر آ گیا، سات سو پاکستانیوں کے نام شامل

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطح سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلب کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں گے، پاکستان کے تمام بڑے میڈیا ہاؤسز کے مالکان کے نام پنڈورا لیکس میں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کئی میڈیا ہاؤسز کے مالکان پر منی لانڈرنگ کے الزامات لگتے رہے ہیں، وزارت اطلاعات اس ضمن میں شفاف تحقیقات کا آغاز کررہی ہے، پیمرا کو بھی جواب طلبی کیلئے کہا جارہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top