جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان، افانستان میں امن کیلئے امریکا اور دیگر ممالک سے رابطے میں رہے گا: وزیراعظم

19 جولائی, 2021 20:54

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر امن افغانستان کی حمایت کرتا ہے، پاکستان امن کے لیے امریکا اور دیگر ممالک سے رابطے میں رہے گا۔

وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اورافغان امن عمل کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان میں پائیدار امن، خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر بات چیت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا نمبر اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے ہیک کرنے کی کوشش، امریکی اخبار

وزیراعظم نے افغان امن عمل میں پاکستان کے تعمیری کردار سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام پاکستان کے مفاد میں نہیں، صرف مذاکرات ہی افغانستان میں امن اور استحکام لاسکتے ہیں، افغان مہاجرین کی آمد سے پاکستان میں بڑے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرا پیسہ باہر ہوتا تو امریکا کو کہتا ڈرون حملے کرتے جاؤ: وزیراعظم

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر امن افغانستان کی حمایت کرتا ہے، پاکستان امن کے لیے امریکا اور دیگر ممالک سے رابطے میں رہے گا، وزیراعظم عمران خان نے افغان اسٹیک ہولڈرز سے لچک کا مظاہرہ دکھانے پر زور بھی دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top