جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کا جموں و کشمیر کے تنازعہ پر اقوام متحدہ کے مؤقف کا خیرمقدم

07 اگست, 2021 15:34

اسلام آباد : پاکستان نے جموں و کشمیر کے تنازعہ پر اقوام متحدہ کے مؤقف کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعے پر اقوام متحدہ کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا، جب پانچ اگست کے یکطرفہ اقدام کو دو سال مکمل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کو پیغام ہے ہم سری نگر میں بھی کھیلیں گے: صدر آزاد کشمیر

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بیان میں جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہونے کے دعوے کی نفی کی گئی ہے۔ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں سب سے طویل کیس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضۃ کشمیر کبھی ہندوستان کا حصہ نہیں تھا اور نہ ہوگا۔ جھوٹے اور من گھڑت دعوے حقیقت کو نہیں بدل سکتے۔ بھارت کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کو تسلیم کرنا ہو گا۔ مسلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top