جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان عظیم ملک بننے جارہا ہے، گوادر سے تمام صوبوں کو فائدہ ہوگا: وزیراعظم

05 جولائی, 2021 17:18

گوادر: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان عظیم ملک بننے جارہا ہے، ماضی میں ہم نے بلوچستان کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، گوادر سے بلوچستان سمیت تمام صوبوں کو فائدہ ہوگا۔

گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور مفاہمتی یادداشتوں کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گوادر منصوبے بلوچستان کے عوام کو ترقی کی نئی راہ پر ڈالیں گے، بدقسمتی سے ماضی میں ترقی میں بلوچستان پیچھے رہ گیا، ماضی میں ہم نے بلوچستان کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 2 ہزار200 ایکڑ کا زون کھولا ہے اور سرمایہ کاروں کو دعوت دی ہے، پاکستان عظیم ملک بننے جارہا ہے، 1960 میں پاکستان ایشیا میں بہت تیزی سے ترقی کررہا تھا، پاکستان 1960 میں ہمسایہ ممالک کے لیے رول ماڈل تھا، گوادر میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بننے جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر میں آج تاریخی پروگرام ہونے جا رہا ہے: عاصم سلیم باجوہ

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گوادر سے بلوچستان سمیت تمام صوبوں کو فائدہ ہوگا، گوادر منصوبے بلوچستان کو ترقی کی نئی راہ پر ڈالیں گے، پاکستان میں ایکسپورٹ پر کبھی توجہ نہیں دی گئی، تمام غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات دیں گے، بیرون ملک سرمایہ کاروں کی سہولت کاری کےلیے ون ونڈو آپریشن شروع کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جتنا بھی دباؤ ہو پاکستان کے چین کیساتھ تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے: وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ گوادر پاکستان کا فوکل پوائنٹ بنے گا، گوادر کے لوگوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے، ملک میں انڈسٹری لگانے والوں کو سہولتیں فراہم کریں گے، چین کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،

روپے کی قدر کم ہونے سے آئی ایم ایف جانا پڑتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فاٹا، بلوچستان سمیت دیگر پسماندہ علاقوں پر توجہ دیں گے، وفاق اور بلوچستان حکومت کی کوآرڈی نیشن بہت اچھی ہے، بلوچستان کےلیے 730 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک سے بلوچستان کی 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ ہوسکے گا : عاصم سلیم باجوہ

وزیراعظم نے کہا کہ گوادر میں مچھیروں کی بہتری کے لیے ایک زبردست پروگرام شروع کیا ہے، مائیکرو فنانسنگ کے ذریعے گھروں کی تعمیر کے لیے سبسڈی دے رہے ہیں، غریب خاندانوں کو اپنا گھر بنانے کیلئے قرضے دے رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top