جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان نے ہمیشہ افعانیوں کیلئے دروازے کھلے رکھے ہیں : فرخ حبیب

29 جولائی, 2021 13:40

اسلام آباد : فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جو بھی عوامی حکومت ہوگی ہم سپورٹ کریں گے، پاکستان نے ہمیشہ افعانیوں کیلئے دروازے کھلے رکھے ہیں۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پاک افعان میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے میڈیا کا پاک افغان تعلقات میں اہم کردار ہے۔ ہماری خواہش ہے افعانستان میں امن قائم ہو اور ایسی حکومت قائم ہو جو سب کی نمائندگی کرے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ افعان نوجوانوں کو ترقی کے برابر موقع ملنے چاہیے۔ پاکستان 30 لاکھ سے زائد افعانیوں کو پناہ دیئے ہوئے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کی آپس میں رشتہ داریاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات دونوں ممالک کے شہریوں میں روابط بڑھانے کیلئے کام کررہی ہے۔ افعانی شہری تجارت کرنے اور علاج معالجے کیلئے پاکستان آتے ہیں۔ افغانستان میں جو بھی عوامی حکومت ہوگی ہم سپورٹ کریں گے۔ پاکستان نے ہمیشہ افعانیوں کیلئے دروازے کھلے رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان سے سروکار نہیں، ہماری معاشی حکمت عملی کا انحصار افغان امن پر ہے : وزیراعظم

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم کا ہمیشہ سے ایک ہی مؤقف ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں۔ پاکستان کی کوشش ہے تمام اسٹیک ہولڈرز مذاکرات کیلئے کسی حل پر پہنچیں۔ افعان میں لگنے والی جنگ کے شعلے پاکستان میں آئے۔ افعان جنگ سے پاکستان کی 150 ارب کی معیشت متاثر ہوئی۔ 70 ہزار پاکستانیوں نے جانوں کی قربانی دی۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستان افعانستان کے راستے تجارت کا خواہاں ہے۔ افعانستان کے ذریعے تجارت کا فائدہ افغانستان کو ہوگا۔ افعان میڈیا پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کرے۔

وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ پاکستان کی کوشش ہے افغانستان میں امن قائم ہو۔ افغان یوتھ کو بھی ترقی کے یکساں مواقع ملنے چاہیے۔ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top