جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان نے اقوام متحدہ کے تین اہم اداروں کی رکنیت حاصل کرلی

21 اپریل, 2021 13:34

اسلام آباد : پاکستان نے اقوام متحدہ کے تین اہم اداروں کی رکنیت حاصل کرلی ہے، جس کی رکنیت یکم جنوری 2022 سے سنبھالے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ رکنیت حاصل کرنے والے اہم اداروں میں جرائم کی روک تھام کے کمیشن، خواتین کی حیثیت سے متعلق کمیشن اور پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کمیشن کی رکنیت شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور چین کا بین الاقوامی معاملات میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت پر اتفاق

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ کمیشن مختلف معاشرتی اور معاشی امور پر بین الاقوامی تعاون بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

پاکستان یکم جنوری 2022 سے ان تینوں کمیشنوں کی رکنیت سنبھالے گا۔ پاکستان کا بیک وقت ان تینوں اہم کمیشنوں کا انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان عالمی برادری کے اعتماد کی عکاس ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top