جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

‘سرسبز و شاداب پاکستان’ پاک فوج کا عزم

13 اگست, 2018 16:51

پاک فوج نے قومی شجرکاری مہم کے دوران ایک کروڑ درخت لگانے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ اس حوالے سے ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج مون سون کے دوران ایک کروڑ پودے لگائے گی اور آرمی چیف کی زیرنگرانی آج 20 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے اور ابتدائی طور پر آج سے ملک بھر میں 20 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ میں بتایا کہ اس سال مون سون سیزن کے دوران مجموعی طور ایک کروڑ درخت لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے اور اس شجرکاری مہم کو ‘سرسبز و شاداب پاکستان’ کا نام دیاگیا ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top