جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں: شاہ محمود قریشی

06 فروری, 2022 13:43

بیجنگ: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، پرامن اور مستحکم افغانستان، خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، پاکستان اور چین کے مابین اسٹریٹیجک شراکت داری مثالی نوعیت کی حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین: سرمائی اولمپکس کا آغاز، افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران کی شرکت

ان کا کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان، خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے اگلے وزرائے خارجہ اسٹریٹجک مذاکرات کے جلد از جلد انعقاد اور تمام سطحوں پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top