جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق، نادرا اور الیکشن کمیشن میں معاہدہ متوقع

07 اگست, 2021 13:12

اسلام آباد : بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کے لیئے نادرا اور الیکشن کمیشن میں معاہدہ متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن اور نادرا میں آئندہ ماہ انٹرنیٹ ووٹنگ کے حوالے سے اہم معاہدہ متوقع ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو آئی ووٹنگ کا حق دینے کے لئے نادرا الیکشن کمیشن کو سرور بنا کر دے گا۔ اورسیز پاکستانیوں کی بطور ووٹرز رجسٹریشن میں بھی نادرا معاونت کریگا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنانے پر شبلی فراز کو مبارکباد

انٹرنیٹ ووٹنگ کے سرور کا مکمل کنٹرول الیکشن کمیشن کو دیا جائیگا۔ بیرون ممالک میں تقریباً 95 لاکھ اورسیز پاکستانی ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ اس سئ قبل ضمنی انتخابات میں آئی ووٹنگ کے نتائج غیر تسلی بخش رہے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top