جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اپوزیشن کے آگ پر تیل چھڑکنے کے عزائم بری طرح ناکام رہے : وزیر اعلیٰ پنجاب

20 اپریل, 2021 11:24

لاہور : عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے معاملے کو سلجھانے کی بجائے بگاڑنے کی پوری کوشش کی، آگ پر تیل چھڑکنے کے مذموم عزائم بری طرح ناکام رہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نبی پاکؐ کی شان اقدس کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا۔ مسلمان نبی پاکؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا۔ مسلمانوں کے دل رسول کریمؐ کی محبت سے منور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے حالیہ ناخوشگوار واقعہ پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی۔ اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قابل مذمت ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے معاملے کو سلجھانے کی بجائے بگاڑنے کی پوری کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم نے ناموس رسالتؐ کا مقدمہ بے باکی سے لڑا، ماضی میں کوئی مثال نہیں : فردوس عاشق

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے آگ پر تیل چھڑکنے کے مذموم عزائم بری طرح ناکام رہے۔ نازک مرحلے پر اپوزیشن نے منفی کردار ادا کیا۔ جب قوم کو متحد کرنے کی ضرورت تھی اس وقت اپوزیشن قوم کو تقسیم کررہی تھی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کا یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ تاریخ میں ہمیشہ برے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ پاک دھرتی ہم سے اتحاد اور اتفاق کا تقاضا کررہی ہے۔ وطن کی مٹی کا یہ قرض اتارنا ہم سب پر واجب ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top