جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اپوزیشن نے موجودہ حالات میں بھی پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی کوشش کی : عثمان بزدار

21 اپریل, 2021 11:02

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے منفی سیاست کے ذریعے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا، موجودہ حالات میں بھی پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی کوشش کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزراء سردار آصف نکئی اور ملک نعمان احمد لنگڑیال نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چند اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ حالات میں بھی پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی کوشش کی۔ اپوزیشن کی ان جماعتوں کو صورتحال کا ادراک کرنا چاہیے تھا۔ اپوزیشن کا تین سالہ ریکارڈ ملکی مفادات سے متصادم رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک لبیک کے ساتھ سمجھوتے کے بعد مخدوش صورتحال کا خاتمہ ہوا : راجہ بشارت

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر منفی سیاست کے ذریعے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا۔ پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں۔ اپوزیشن کو چھوٹی سوچ سے نکل کر وسیع تر قومی مفاد کا خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کرنا حب الوطنی نہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ اپوزیشن کی سیاست کا مقصد اپنی کرپشن کو بچانا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top